جموں وکشمیر کے گورنراین این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نے تامل
ناڈوکی وزیر اعلیٰ جے للتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے
آنجہانی کو ایک معروف رہنما قرار دیا ہے، جس نے ملک کے سیاسی منظرنامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ۔گورنر نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔